بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت مشکوک قرار دی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ بمراہ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت ایشیا کپ میں شرکت نہ کریں، اور اس دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ رپورٹس کے مطابق جسپریت بمراہ نے حالیہ انگلینڈ کے خلاف بھی دو ٹیسٹ میچز میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کی وجہ بھی ورک لوڈ منیجمنٹ ہی تھی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم دو بار جبکہ زیادہ سے زیادہ تین بار آمنے سامنے آسکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں