پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے فارمیٹ میں محمد رضوان کپتان برقرار رکھے گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، نسیم شاہ اور صائم ایوب شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت اور محمد نواز شامل ہیں۔ ان کے علاوہ حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔ قومی ٹیم 27 جولائی کو امریکا روانہ ہوگی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے، جب کہ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں