ایشیا کپ کب اور کہاں ہو گا؟ تجویز سامنے آگئی

ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس کے دوران ایشیا کپ 5 سے 10 ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کے میچز دبئی اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے، جس میں پاکستان، بھارت سمیت آٹھ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے بتایا کہ سالانہ میٹنگ میں تمام 25 رکن ممالک نے شرکت کی، اور اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ممبران اس بات پر متفق ہیں کہ اے سی سی کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اور صرف کرکٹ کے فروغ پر توجہ دینی چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ کا حتمی شیڈول بھارت نے ارسال کرنا ہے، جس کا انتظار کیا جا رہا ہے، اور اسی کے بعد ایونٹ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ مزید برآں، انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایشیا کپ سے قبل یو اے ای میں پاکستان، افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات کے درمیان تین ملکی کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close