عماد وسیم اور سنیہ اشفاق میں علیحدگی؟ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو چونکا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ سنیہ اشفاق کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں، تاہم تاحال دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

عماد وسیم، جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں کھیل چکے ہیں، حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں مگر وہ اب بھی پاکستان سپر لیگ اور دیگر عالمی لیگز کا حصہ ہیں۔انہوں نے چند برس قبل ماڈل اور سوشل میڈیا پرسنالٹی سنیہ اشفاق سے شادی کی تھی۔ جوڑے کے دو بچے ہیں — ایک بیٹی اور حال ہی میں پیدا ہونے والا بیٹا، جس کا نام زایان رکھا گیا ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد سنیہ اشفاق کی ایک انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا، جس میں انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا:
“میں نے تمہیں 9 ماہ اکیلے اٹھایا، اللّٰہ مجھے اس سفر کے لیے مزید ہمت عطا فرمائے۔”

اس پوسٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ دونوں کے تعلقات میں دراڑ آ چکی ہے۔ مزید برآں، سنیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام بائیو میں بھی تبدیلی کی ہے۔ جہاں پہلے “Wifey to Imad Wasim” درج تھا، وہ اب “Mama to Inaya Imad & Rayan Imad” ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے معروف انفلوئنسر نائلہ راجہ کو ٹیگ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے عماد وسیم کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اس الزام پر شائقین کرکٹ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عماد وسیم پر تنقید اور سنیہ اشفاق سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی میں عماد وسیم کا ایک افغان لڑکی کے ساتھ تعلق بھی خبروں کی زینت بنا تھا، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگرچہ افواہوں کا بازار گرم ہے، مگر اس وقت تک کسی بھی فریق کی جانب سے علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close