آئی پی ایل نے بی سی سی آئی کی دولت میں دھوم مچا دی، آمدن کے نئے ریکارڈ قائم

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے لیے سونے کی کان بن گئی ہے، جس نے گزشتہ مالی سال میں بھارتی بورڈ کی آمدن میں سب سے بڑا کردار ادا کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال 2023-24 میں بی سی سی آئی نے مجموعی طور پر 9,741 کروڑ روپے کمائے، جس میں سے صرف آئی پی ایل نے 5,761 کروڑ روپے کی خطیر رقم بورڈ کو دی، جو کل آمدنی کا 59 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کی آمدنی میں ویمنز پریمیئر لیگ، اسپانسرشپ، میڈیا رائٹس اور آئی سی سی کی جانب سے ملنے والے حصے نے بھی کردار ادا کیا۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی بورڈ کے ریزرو اکاؤنٹس میں تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے موجود ہیں، جب کہ صرف سود کی مد میں ہی بی سی سی آئی کو سالانہ ایک ہزار کروڑ روپے کی آمدن ہوتی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ اس وقت دنیا کے امیر ترین اسپورٹس اداروں میں شمار ہوتا ہے، اور اس کی معاشی طاقت میں ہر سال تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close