پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں لیگ کی تمام چھ ٹیموں کی مالیت کا تعین بھی شامل ہوگا۔
اس عمل میں پی ایس ایل کے کمرشل رائٹس کی ویلیو ایشن بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ویلیو ایشن مکمل ہونے کے بعد اگلے مرحلے کے فیصلے کیے جائیں گے۔ متوقع ہے کہ اگلے ایڈیشن سے پہلے نئی ٹیموں کی شمولیت، ٹائٹل اسپانسرشپ اور براڈکاسٹ رائٹس کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں