قومی ٹیم کے فاسٹ بالر انجری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔ فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے اور میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے۔
حارث رؤف کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے ان فٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔سان فرانسسکو یونیکارنز کے مطابق حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے بقیہ میجر لیگ کرکٹ مس کریں گے۔نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو فوری طور پر متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ کے سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔
فاسٹ بولر حارث رؤف کے فوری طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی شمولیت کے امکانات نہیں ہیں۔فاسٹ بولر حارث رؤف بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔حارث رؤف گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں