معروف پاکستانی کرکٹر نے عوام سے معافی مانگ لی ، بڑا فیصلہ بھی کر لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر احسان اللہ نے اپنے کیرئیر پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنے فینز اور عوام سے معافی مانگتے ہیں،  ٹک ٹاک، فیس بک استعمال نہیں کروں گا، سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔

قومی کرکٹر نے اپنی حالیہ ویڈیو جس میں انہیں کسی لڑکے کے ساتھ دیکھا گیا اُس کے بارے بتاتے ہوئے کہا وہ میرا شاگرد ہے، استاد اور شاگرد کا رشتہ باپ، بیٹے کا ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر میرے بارے فیک نیوز لگائی ہوئی ہیں، میرے نام کی فیک آئی ڈیز بنائی ہوئی ہے، ان سب سے درخواست کرتا ہوں ایسی پوسٹیں، ویڈیوز شیئر نہ کریں جو میرے کیریئرکے لئے مسئلہ بنے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close