پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کےلیے 16 جولائی کو بنگلا دیش جائے گی۔سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close