لاہور قلندرز کی جیت کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرلی۔
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے اگلی صبح شاہین آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی۔تصویر میں شاہین کو لیپ ٹاپ کے ساتھ بیٹھے ہاتھ سے 3 کا اشارہ کرتے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب شاہین کے پاس پی ایس ایل کی تینوں ٹرافیاں اور کیپ موجود ہے جب کہ پوسٹ کے کیپشن میں شاہین نے مداحوں کو گڈ مارننگ وش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے فائنل کے بعد شاہین آفریدی کے ہمراہ کی گئی پریس کانفرنس میں لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر ثمین رانا نے بھی شاہین کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین کی کپتانی کے 4 سالوں میں لاہور قلندرز نے 3 ٹرافیاں جیتیں،یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین نے جتوائی ہیں جب کہ اس سیریز کیلئے شاہین نےریسٹ مانگا تھا تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں