پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا

پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 23 مئی کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے کوالیفائر سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے دوسرے کوالیفائر سے پہلے ہی اپنی روانگی کا اعلان کر دیا۔اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹورنامنٹ سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بقیہ میچز کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایلکس ہیلز نے مزید لکھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں دوبارہ کھیل کر بہت اچھا لگا۔

ذرائع کے مطابق ذاتی مصروفیات کی وجہ سے انگلش بیٹر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز ہونے پر صرف دو میچز کےلیے ہی اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ایلکس ہیلز نے 19 مئی کو کراچی کنگز کے خلاف شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر 88 رنز بنائے، تاہم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے کوالیفائر میں وہ 210 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close