بڑے کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بڑے کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20 کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے لکھا، “ہیلو، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ سفید جرسی میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ کھلاڑی نے مزید لکھا کہ گزشتہ برسوں میں ملنے والی محبت اور حمایت پر آپ کا مشکور ہوں، میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ روہت شرما کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی مایوس کن سیریز کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس سیریز کے دوران 3 ٹیسٹ میچز میں صرف 31 رنز بنائے۔یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہو رہی ہے۔ اس سے قبل بھارت کو وائٹ فارمیٹ کے لیے نیا مستقل کپتان نامزد کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close