ون ڈے کرکٹ کھیلنے والق پہلا کھلاڑی دنیا سے رخصت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔
دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔علاوہ ازیں انہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 224 رنز اسکور کیے تھے۔کیتھ اسٹیک پول نے 1971ء میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا تھا۔
اس میچ میں انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کے ذریعے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اسٹیک پول نے ریڈیو اور ٹی وی کمنٹری بھی کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں