عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور شاہد آفریدی کی ملاقات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سابق وزیرِ اعظم و کرکٹر عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے ساتھ دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی اور قاسم خان کی یہ تصویر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران بنائی گئی۔شاہد آفریدی اور قاسم خان کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جسے متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ری شیئر کیا جا رہا ہے۔تصویر میں بانیٔ پی ٹی آئی کے ناقدین میں شمار ہونے والے شاہد آفریدی نے ان کے بیٹے کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور دونوں شخصیات خوش گوار موڈ میں تصویر بنوا رہی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر قاسم خان کی بھارتی مداحوں کے ساتھ بھی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 241 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور ویرات کوہلی کی زبردست بیٹنگ کی بدولت 42 اعشاریہ 3 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close