بڑے سابق کرکٹر کی گاڑی کا حادثہ

سابق بھارتی کرکٹر و کپتان سارو گنگولی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر سارو گنگولی گزشتہ روز ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے جب ان کی گاڑی کو مغربی بنگال میں درگاپور ایکسپریس وے پر حادثہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی کی گاڑی کو معمولی حادثہ دنتن پور کے مقام پر پیش آیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے بردوان جا رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک نے اچانک سارو گنگولی کے قافلے کو اوور ٹیک کیا تھا جس کی وجہ سے ان کے ڈرائیور کو فوری بریک لگانے پڑے۔

بریک لگانے پر سارو گنگولی کی گاڑی کے پیچھے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک گاڑی سابق کھلاڑی کی کار سے ٹکرا گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا جبکہ سارو گنگولی کے قافلے میں شامل 2 گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔یاد رہے کہ بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کی زندگی پر فلم بنائی جا رہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔گنگولی نے اس فلم کا تذکرہ 2021ء میں کیا تھا لیکن فلم کی تفصیلات شیئر نہیں کی تھیں۔

اب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ راج کمار راؤ میری بائیوپک میں ٹائٹل رول ادا کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی، محمد اظہر الدین اور کپل دیو کی زندگی پر بھی فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔ایم ایس دھونی کا کردار آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت جبکہ کپل دیو کا کردار اداکار رنویر سنگھ نے ادا کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close