ٹیسٹ کرکٹ کا 123 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کیپ ٹائون (پی این آئی ) قومی ٹیم نے فالو آن ہونے کے بعد جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا آسٹریلیا کا 123 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان دوسری اننگز میں 478 رنز بنا لیے اور گرین شرٹس کو جنوبی افریقا پر 57 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
یہ فالو آن کا شکار ہونے کے بعد کسی بھی ٹیم کا جنوبی افریقہ میں بہترین سکور ہے، اس سے قبل آسٹریلیا نے 1902ء میں فالو آن ہونے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل پاکستان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 213 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو شان مسعود 103 اور خرم شہزاد 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ خرم شہزاد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کامران غلام بھی 28 رنز پر اپنی وکٹ دے بیٹھے ، کپتان شان مسعود 145 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

جنوبی افریقا کے کاگیسو رباڈا اور مارکو جانسن نے 2، 2 کیوینا مپاخا نے ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 615 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سنچورین ٹیسٹ میں پروٹیز نے شاہینز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close