بھارتی اسپن بولر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما ان دنوں ازدواجی تعلقات میں تلخیوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے تازہ افواہیں یہ سامنے آ رہی ہیں کہ ان دونوں نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسپن بولر یزویندرا چاہل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں تاہم ان کی اہلیہ نے شوہر کو صرف اَن فالو کیا ہے لیکن ان کے ساتھ تصاویر کو ڈیلیٹ نہیں کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں سچ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی واضح وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم دونوں نے الگ ہو کر زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں 2023ء میں شروع ہوئی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما کی شادی دسمبر 2020ء میں ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں