بھارتی کپتان روہیت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق پریزنٹر کے تبصرے پر کرارا جواب دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو بلآخر رد کردیا۔
بھارت آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچز ہار چکا ہے اور مزید ہار یا پھر ڈرا کی صورت میں اسکا مسلسل تیسری مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوجائے گا۔ اس سب کے باوجود روہیت شرما نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری اور اہم میچ میں آرام کی غرض سے حصہ نہ لیا، جس کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں انکی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوالات جنم لینے لگے تھے۔تاہم سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کے دوران پریزنٹر جتن سپرو نے روہیت شرما کی خدمات کو سراہا۔
انکا کہنا تھا کہ ’روہیت، بطور لیڈر اور کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم آپکی خدمات ہر بھارتی مداح کےلیے اعزاز کی بات ہے۔‘اس پر روہیت شرما نے فوراً جواب دیا کہ ’میں ابھی کہیں نہیں جارہا۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں