ٹیسٹ رینکنگ میں 2 پاکستانی کرکٹرز کی تنزلی کر دی گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہےٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کا دوسرا اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔بھارت کے یشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے سعود شکیل 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 17 ویں نمبر پر چلے گئے۔اس کے علاوہ محمد رضوان کی 2 جبکہ سلمان آغا کی رینکنگ میں 5 درجے تنزلی ہوئی ہے دونوں بیٹر 21 ویں اور 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار،ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔جنوبی افریقا کے مارکو ینیسن 6 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے نعمان علی 1 درجے تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلے گئے۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 4 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close