میلبرن(پی این آئی)آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے 184 رنز سے شکست دیدی جبکہ بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدیں دم توڑ چکی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف دیا لیکن پوری بھارتی ٹیم صرف 155 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں یشوی جیسوال کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا بلکہ پوری بھارتی ٹیم میں سے صرف دو ہی کھلاڑی یسوی جیسوال اور رشب پنت ڈبل فگر میں داخل ہوئے ، رشب نے 30 رنز بنائے ۔ باقی تمام کھلاڑی آتے اور پولین لوٹتے رہے ۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 474 رنز بنائے جس میں میزبان ٹیم کے سٹیون سمتھ نے بارتی باولرز کا بھرکس نکال دیا 140 رنز کی اننگ کھیل کر بڑا ٹوٹل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اوپننگ پر آنے والے سیم کونسٹاس کو کون بھول سکتاہے جن کی کوہلی کے ساتھ میدان میں تلخ کلامی آج کل موضوع بحث بنی ہوئی ہے جبکہ کوہلی کو ان کے ساتھ پنگا لینا بھی مہنگا پڑا ۔انہوں نے 60 رنز بنائے جبکہ مارنس لبوشین 72 ، عثمان خواجہ 52 رنز جبکہ پیٹ کمنز 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 ، رویندرجدیجہ نے تین ، آکاش دیپ نے دو اور واشنگٹن سندر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں