چیمپئنز ٹرافی، پاکستان بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، میزبان پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو نیوٹرل مقام پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے۔4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل نیوٹرل مقام اور 5 مارچ کو دوسرا سیمی فائنل لاہور میں ہوگا، 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔بھارت کے فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close