پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا جو آج تک کوئی پاکستانی کپتان نہ کر پایا۔
محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔ پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔
330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ یوں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو اس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔محمد رضوان نے اس جیت کے ساتھ اہم اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین پر ون ڈیٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔اس سے قبل نومبر میں محمد رضوان کی کپتانی میں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتنے والے واحد پاکستانی کپتان ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیت کر اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے 2013، 2021 میں جنوبی افریقہ کو سیریز میں شکست دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں