بڑے کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت کے اسٹار اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر روی چندرن ایشون نے کپتان روہت شرما کے ساتھ پریس کانفرس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔اس موقع پر روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ ’کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا خصوصی طور پر بی سی سی آئی، ویرات کوہلی، روہت شرما، اجنکیا رہانے اور چتیشور پجارا ان سب کا شکریہ‘۔روی ایشون کا کہنا تھاکہ ’ تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر میرا آخری دن تھا، اپنے کیرئیر کے دوران بہت انجوائے کیا، کئی یادگار لمحے ہیں اور ریٹائرمنٹ کا یہ لمحہ کافی جذباتی ہے‘۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی ایشون کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ زبردست کیرئیر پر ایشون کو مبارک ہو۔ یاد رہے کہ ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 537 وکٹیں اپنے نام کی جبکہ 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close