جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز، ٹیم کا اعلان ہو گیا

جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان ہوگیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے آج پارل میں کھیلا جائے گا۔میزبان جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون میچ کیلئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،محمد رضوان ، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے آج شام 5 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close