انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب پر جرمانہ عائد کر دیا۔
گلبدین نائب پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ضابطۂ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر گلبدین نائب پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔امپائر کے فیصلے پر ناگواری دکھانے پر افغان کرکٹر کو جرمانہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی نے گلبدین نائب کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔
گلبدین نائب کو جرمانہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیا گیا۔میچ کے 11 ویں اوور میں امپائر کی جانب سے راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو نہ دینے پر گلبدین نے نامناسب حرکت کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں