بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام، خاتون عدالت میں پیش ہو گئی

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی خاتون اپنی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئیں۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس وحید خان نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔لاہور ہائی کورٹ نے سابق کپتان بابر اعظم پر ہراسانی مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر کرکٹر کے وکیل پر ناراضگی کا اظہار کیا۔سماعت کے دوران عدالت نے بابر اعظم کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ 2021ء کی درخواست ہے، ہر مرتبہ آپ کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہیں؟

اس پر بابر اعظم کے وکیل کے ایسوسی ایٹ نے بتایا کہ سینئر وکیل بیرسٹر حارث عظمت موجود نہیں لہٰذا کیس ملتوی کیا جائے۔دوسری جانب خاتون درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ زنا کا کیس ہے، کرکٹر بابر اعظم شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کرتے رہے ہیں اور انہوں نے خاتون کے 12 لاکھ روپے بھی دینے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے بابر اعظم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close