پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا جنوبی افریقہ جانے سے انکار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر جنوبی افریقہ نہ جانے کا فیصلہ کیا، تاہم انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقہ نہ جانے کا بورڈ کو بتایا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کو مستقبل میں ذمہ داریاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کی طرح جیسن گلیسپی نے بھی وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

وائٹ بال کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے ریڈ بال میں ذمہ داریاں جاری رکھنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ جیسن گلیسپی کو کل جنوبی افریقہ پہنچنا تھا، جہاں انہیں جنوبی افریقہ میں پری ٹیسٹ کیمپ کی نگرانی کرنا تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close