ہوٹل میں آگ،کر کٹ میچ ملتوی

کراچی کے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے سبب ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کر دیا گیا۔پیر کی صبح کراچی کے مقامی ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی جس پر اب قابو پالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ویمنز نیشنل ون ڈے کپ کی تمام ٹیمیں اسی ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کھلاڑیوں کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ویمنز ٹیموں کی تمام کھلاڑیوں کو گھر جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں دوسرے کسی ہوٹلز میں بیک وقت اتنے کمرے دستیاب نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close