پاکستان کرکٹ میں عاقب جاوید کو اہم زمہ داری ملنے کا امکان

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئےکوچ پر مشاورت ہوئی ہے، عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ آج بریک تھرو متوقع ہے، تاہم حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے، وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔عاقب جاوید لاہورقلندرز کے ہیڈکوچ اور ڈائرکٹرکرکٹ آپریشنز بھی رہ چکے ہیں، وہ دورۂ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ہیڈ کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔گیری کرسٹن نے اپنی باتیں نہ ماننے کی صورت میں ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہ جانے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد پی سی بی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close