پاکستان کے سینئر کرکٹر بنگلہ دیش ٹیم سے منسلک ہو گئے

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ایک بار پھر بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نے ڈھاکا میں بنگلادیش ٹیم کوجوائن کیا ہے جہاں وہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلادیش کے اسپن بولنگ کوچ کی ذمے داری نبھائیں گے۔اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ آپریشنز مینیجر کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔ رواں برس اگست کے دوران بنگلادیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی مشتاق احمد نے اسپن بولنگ کوچ ذمے داریاں نبھائی تھیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close