سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کو بیٹے کی حمایت میں دوبارہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہونا پڑ گیا۔
دو ہفتے قبل بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔بابر اعظم کے ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد اعظم صدیقی دوبارہ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہو گئے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اعظم صدیقی نے کہا ہے کہ بابر اعظم جلد آپ کو کھیلتا اور فارم میں نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر کو آرام کرنے کا موقع دیا ہے۔بابر اعظم کے والد نے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ نہیں ہوا، ہم اللّٰہ کی رضا سے راضی تھے، ہیں اور رہیں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے بابر اعظم سمیت شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، نوجوان کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کے خلاف موقع دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں