ملتان ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل پاکستانی کرکٹر ہسپتال داخل

لیگ اسپنر ابرار احمد تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد گزشتہ روز بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کو گزشتہ روز اسپتال داخل کرایا گیا تھا، اب ان کے مزید ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ابرار کے اس سے پہلے کرائے جانے والے ٹیسٹ کلیئر آئے تھے۔واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دیے تھے۔ابرار احمد نے 35 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close