بڑی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنتھ جے سوریا کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ٹیم کی اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر جے سوریا کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن ٹیم نے بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی، ان سیریز میں جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ تھے۔

سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ جے سوریا کی یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2026ء تک تقرری کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close