قومی کرکٹر کی اچانک ریٹائرمنٹ، اہلیہ کا جذباتی پیغام وائرل

پاکستان کے اسپنر عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ پر ان کی اہلیہ صوبیہ عثمان نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں صوبیہ عثمان نے لکھا کہ آج میرے لیے بطور پاکستانی ایک سیاہ دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر میدان میں من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے اور اقربا پروری پائی جاتی ہے، پسندیدگی حقیقی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، ہم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک اسے سپورٹ نہ کریں تو اس کا حقدار ہو۔واضح رہے کہ عثمان قادر نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ذرائع کے مطابق عثمان قادر نے این او سی کے معاملات سے دل برداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہیں کافی عرصے سے این او سی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close