بڑے پاکستانی باؤلر کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسپن بولر عثمان قادر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

اس حوالے سے عثمان قادر نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور بعدازاں انہوں نے جیو نیوز کو بھی پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی۔عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ذرائع کے مطابق عثمان قادر نے این او سی کے معاملات سے دل برداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہیں کافی عرصے سے این او سی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان قادر شعبہ انٹرنیشنل کے رویے سے بھی بہت مایوس تھے، وہ اب دیگر ممالک میں اپنے کرکٹ کے مستقبل کو دیکھیں گے۔عثمان قادر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں اب نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں