اہم میچ میں شاہین آفریدی کی شرکت مشروط کر دی گئی

چیمپئنز ون ڈے کپ کا پلے آف مرحلے میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

شاہین آفریدی کو ڈولفنز کے خلاف میچ میں گیند لگی تھی، بائیں گھٹنے پر گیند لگنے کے بعد ان کو رن بھاگنے میں دشواری ہو رہی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے فزیو کلیف ڈیکون بھی شاہین آفریدی کی انجری کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔

چیمپئنز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان پہلا ایلیمنٹر کل ہوگا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close