افغانستان کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی تاریخی شکستافغانستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔افغان بولرز کے سامنے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،صرف 29 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔صرف ویان ملڈر کے 52 رنز کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں 34 ویں اوور میں 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
فضل حق فاروقی اور غضنفر نے جنوبی افریقی ٹاپ آرڈر کو کریز پر ٹکنے نہ دیا۔ فاروقی نے 4 ، غضنفر نے 3 اور راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔107رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کا آغاز بھی اچھا نہ تھا۔ اوپنر رحمان اللہ گرباز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ رحمت شاہ 8 رنز بناسکے۔اس کے علاوہ ریاض حسن اور رحمت اللہ شاہدی بھی 16،16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔4 وکٹیں گرنے کے بعد گلبدین نائب 34 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی اور افغانستان نے ہدف 26 اوورز میں حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔واضح رہے کہ یہ افغانستان کی جنوبی افریقا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں