پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنے نکاح کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپنے نکاح کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ نکاح کی تقریب سے چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔نکاح کی تقریب کی مناسبت سے کھلاڑی نے سفید کرتا پاجامہ اور کوٹ زیب تن کیا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کے کیپشن میں کھلاڑی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا پر نکاح کا اعلان کرنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پیجز اور مداحوں کی جانب سے ان کے نکاح کی نجی تقریب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں