پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کرکٹ کی تباہی اس لیے ہے کہ محسن نقوی جیسا بندہ اس کا چیئرمین ہے۔
سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج ہی استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں صرف کرکٹ ایک کھیل رہ گیا تھا، بنگلا دیش سے کرکٹ میں شکست نہیں، تباہی ہوئی ہے، کرکٹ تباہ ہو رہی ہے۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ کرکٹ تباہی کی کیا وجہ ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں محسن نقوی اس کے چیئرمین ہیں، مصطفیٰ رمدے او دیگر افراد ممبران ہیں۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ ممبران پی سی بی اور چیئرمین پی سی بی میں کرکٹ کا کس کو پتہ ہے؟ پی ٹی آئی اور قوم کی آواز ہے اور حکومت بھی چاہتی ہے کہ محسن نقوی جائیں۔
کرکٹ کے معاملے پر کوئی تحریک لائیں اور اس پر بات کریں: سینیٹر عرفان صدیقی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کرکٹ تنزلی کے مسئلے پر سیر حاصل گفتگو کی ضرورت ہے، کرکٹ کے معاملے پر کوئی تحریک لائیں اور اس پر بات کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں