سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے گراس روٹ لیول پر ناانصافیوں سے مایوس ہو کر ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا۔
شبیر احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی خدمت کا عہد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر مسائل ہی مسائل ہیں، گروپ بندی ہے، وزراء تک تعلقات ہیں، میرٹ پر اگر ہم کام کرنا چاہیں تو بہت مشکل پیش آتی ہے۔سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ یہاں پر جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا سسٹم چلتا ہے، میرٹ کا خیال نہیں رکھا جاتا، ایک لڑکا پورا سال محنت کرتا ہے جبکہ دوسرا سفارش کرا کے اس کی جگہ مار دیتا ہے۔
شبیر احمد نے مزید کہا کہ انہی معاملات کی وجہ سے ہماری کرکٹ یہاں پہنچی اور ہم بنگلا دیش سے بھی ہار گئے، مایوسی اور تکلیف ہے لیکن گراس روٹ کرکٹ سے الگ ہو رہا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی نے مجھے قومی سطح پر موجودہ اسٹرکچر میں کوئی پیشکش نہیں کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں