فٹنس ٹیسٹ، قومی کرکٹرز پریشانی کا شکار

ٹیسٹ اسکواڈ اور سینٹرل کنَٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹرز سخت ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا، فٹنس ٹیسٹ 7 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین اور بعض سینٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو لاہور میں ہوں گے، فٹنس ٹیسٹ کو سینٹرل کنٹریکٹ سے مشروط کیا گیا ہے۔سخت فٹنس ٹیسٹ کی وجہ سے قومی کرکٹرز پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ کے لیے تیاری شروع کر دی ہے، ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے معیار 60 فیصد کر دیا گیا ہے جو کہ عالمی سطح پر 50 فیصد قرار دیا جاتا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ میں بینچ پریس، سکن فولڈ، بینچ پل، اسکواٹ اور جمپ شامل ہیں،

2 کلو میٹر ٹرائل رن مکمل کرنے کے لیے 8 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ 3 رنز کے لیے 10 سیکنڈز کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔30، 30 سیکنڈز کے وقفے سے 6 مرتبہ 3 رنز لینے ہیں، دوڑ اور تین رنز کے مقررہ وقت نے کھلاڑیوں کو پریشان کر دیا ہے، پی سی بی فٹنس ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹس کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 25 تک رکھنے کا امکان ہے، گزشتہ سال 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کئی کھلاڑی کنٹریکٹ سے محروم ہوں گے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close