بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن پوپن مستعفی ہو گئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ناظم الحسن پوپن سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے قریبی افراد میں شامل تھے۔
ناظم الحسن پوپن کے پاس وزیر کھیل کا بھی قلمدان تھا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے اصلاحات لانے کی خاطر محمد یونس کی زیر قیادت حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی ہے۔نظم الحسن بطور صدر بی سی بی چوتھی مدت کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے، وہ ملک میں جاری موجودہ سیاسی حالات کے بعد سے لندن میں روپوش ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں