سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کے پلان کو رد کر دیا۔
میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بڑا پُرسکون ہوں اور آنے والے سیزن کا منتظر ہوں، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک چیلنج ہو گی، وہ ایک اچھی ٹیم ہے۔اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں دنیا کی دو بہترین ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے، ٹیسٹ میں اوپننگ جاری رکھنے کے حوالے سے ابھی گفتگو ہو گی۔
سابق کپتان نے کہا کہ ابھی ہم انگلینڈ سے ون ڈے میچز کھیلنے جا رہے ہیں اس پر پھر بات ہو گی، میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ ہونے اور ٹیسٹ کرکٹ میں فلاپ ہونے پر اسٹیو اسمتھ کے ریٹائر ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں