بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے بنگلہ دیش میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اہم پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی طرف سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کو پیشکش کی گئی ہے کہ بنگلہ دیش میں صورتحال خراب ہے بنگلہ دیش نیشنل ٹیسٹ ٹیم کو وقت سے پہلے پاکستان بھیج دیں۔بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹریننگ اور پریکٹس کرلے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی آفر پر خاموشی اختیار کرلی ہے اور تاحال کوئی جواب نہیں دیا ۔

پی سی بی حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہترین ہے آپ اپنی ٹیم پاکستان وقت سے پہلے بھیج سکتے ہیں، بنگلہ دیش ٹیم یہاں آزادانہ طور پر ٹریننگ اور پریکٹس کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیش کی اے ٹیم 48 گھنٹے تاخیر سے پاکستان پہنچے گی۔پی سی بی کے مطابق پی سی بی اور بی سی بی گزشتہ دو روز سے رابطے میں ہے۔پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان 2 فور ڈے اور 3 ون ڈے میچز شیڈول ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close