کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی ہوگئے

ویب ڈیسک (پی این آئی)انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جس کے بعد وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ کا مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔میتھیو موٹ نے مستعفی ہونے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے انگلش ٹیم کی کوچنگ پر فخر ہے اور یہ میرے لئے اعزاز کی بات کی ہے۔سابق کوچ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو برس میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی اور میری کوچنگ کے دوران 2022 میں انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ بھی جیتا۔یاد رہے کہ میتھیو موٹ کی کوچنگ میں انگلینڈ نے 2022 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا تاہم، ون ڈے ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی۔دوسری جانب انگلش ٹیم کے موجودہ اسسٹنٹ کوچ تریسکوتھک کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں