پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک(پی این آئی) ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیا کپ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان نے آج یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی، اس سے قبل 8 مرتبہ مختلف ٹیمیں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرچکی تھیں۔پاکستان ٹیم کی یہ مجموعی دوسری 10 وکٹ کی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔گل فیروزا اور منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچری شراکت کرنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close