ہاردک پانڈیا کی اہلیہ سے طلاق کے بعد معروف بھارتی اداکارہ کیساتھ قربتیں بڑھنے لگیں

ممبئی (پی این آئی )بھارتی ٹیم کے فاسٹ باولر ہاردک پانڈیا کی طلاق کی خبر حال ہی میں سامنے آئیں تاہم اب ان کے بالی ووڈ اداکارہ ’ اننیا پانڈے ‘ کے ساتھ مبینہ معاشقے کی خبریں وائرل ہونا شروع ہو گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یوں تو معروف شخصیات کی نجی زندگی کسی سے چھپی نہیں ہوتی اور انکے تمام راز کبھی فوراً تو کبھی کچھ دیر بعد منظرِ عام پر آہی جاتے ہیں۔ حال ہی میں ہاردیک پانڈیا اور سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق ہوئی جس پر ان کے مداح کافی مایوس نظر آئے، لیکن ساتھ ہی ہاردیک پانڈیا کا نام بالی ووڈ حسینہ اننیا پانڈے کے ساتھ بھی جوڑ دیا گیا۔کچھ روز قبل مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں اننیا پانڈے اور ہاردیک پانڈیا کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا، اور ان کے جم کر ناچنے اور دونوں کی اپنی ایک الگ دنیا میں گم ہو کر رقص کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

جس کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زور پکڑتی نظر آئیں کہ شادی کی تقریب میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تھے جو ان کے درمیان پروان چڑھتی محبت کی خبروں کو بھی ہوا دے گیا۔ ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ دونوں ستارے حال ہی میں دوبارہ سے سنگل ہوگئے ہیں۔اننیا پانڈے بھی اس تقریب سے قبل اپنے بوائے فرینڈ و اداکار ادتیا رائے کپور سے بریک اپ کا اشارہ دے چکی ہیں، اور ہاردیک بھی حال ہی میں بیوی سے علیٰحدہ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close