ویرات کوہلی نے ورلڈکپ میں جیت کی وجہ کس کو قرار دیدیا؟

ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کا سہرا اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے سر سجا دیا۔

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹیم نے پہلی بار 2007 میں پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ورلڈکپ میں فتح کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کوہلی نے انسٹاگرام پر انوشکا کے ساتھ ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔ویرات نے اپنی اہلیہ کے لیے خاص پیغام میں لکھا کہ ‘یہ آپ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا، آپ نے مجھے اچھا انسان بنانے میں مدد کی، میرے پاس الفاظ نہیں کہ شکریہ ادا کرسکوں، یہ جیت آپ کی بھی اتنی ہی ہے جتنی کے میری، آپ کا بے حد شکریہ’۔واضح رہے کہ کوہلی نے ہفتے کو اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس کے بعد انہوں نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close