لاہور (پی این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کی ناقص کارکردگی پرالزامات لگانے والے ٹیوبرزکےخلاف ایکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پی سی بی کا چند روزمیں ایک درجن سے زائد یوٹیوبرزکے خلاف لیگل ایکشن لینے کا امکان ہے۔ یوٹیوبرز نے بھارت اور امریکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے تھے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے یو ٹیوبرز کے مبینہ الزامات کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے اور اب یوٹیوبرز کے خلاف لیگل ایکشن کی تیاریاں ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے معروف ٹی وی اینکر کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ میں تحائف لے کر میچز کے نتائج تبدیل کرنے کے الزامات پر ان کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف ٹی اینکر نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر تحائف لے کر میچز کے نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس حوالے سے اینکرپرسن نے اپنی ویڈیو میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ بابر اعظم نے میچز کے نتائج تبدیل کرنے کے لیے مہنگی گاڑیاں، دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس حاصل کیے، جب کہ ان پر بکیز سے روابط کا الزام بھی عائد کیا گیا، جس میں ان کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں اور کچھ سابق کرکٹرز کا نام بھی لیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں