گوتم گمبھیر نے ہیڈ کوچ بننے سے قبل ہی ویرات کوہلی اور روہت شرما کوخبردارکر دیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)کرکٹ کا میلا جہاں چرچہ میں ہے، وہیں بھارتی سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر بھی ان دنوں سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

اس کی بڑی وجہ ان کی ہیڈ کوچ کے طور پر تعیناتی ہے، لیکن اس سب میں گوتم گمبھیر اور بی سی سی آئی کے درمیان انٹرویو کے حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔گزشتہ ہفتے بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے گوتم کا انٹرویو لیا گیا تھا، جبکہ ماہرین کرکٹ سمیت میڈیا کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ گوتم گمبھیر ہیڈ یکوچ کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔تاہم اس سب میں گوتم گمبھیر کے کمیٹی کو دیے گئے انٹرویو سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں، این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوتم کی جانب سے چند مطالبات کمیٹی کے سامنے رکھے گئے ہیں، جو کہ اب سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم کی جانب سے مطالبے میں کہنا تھا کہ انہیں کرکٹ آپریشن پر مکمل کنٹرول چاہیے، جہاں انہیں کسی بھی دخل اندازی برداشت نہیں ہوگی۔جبکہ دوسرے مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ وہ سپورٹنگ اسٹاف کا انتخاب خود کریں گے، جبکہ بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کوچز کا انتخاب بھی وہ خود کریں گے۔جبکہ اہم ترین مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی 2025 ویراٹ کوہلی، روہت شرما، روندرا جڈیجا اور محمد شامی کا آخری موقع ہونا چاہیے۔اگر ان کھلاڑیوں نے بھارت کو نہیں جتوایا تو انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔چوتھے مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ ٹیم مختلف ہوگی، گوتم گمبھیر کے مطالبات پر بھارتی میڈیا سمیت ماہرین کرکٹ بھی حیران دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں